مشرق وسطی

مسلم ملک فلسطین کے ساتھ ہیں مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے اردوغان

ترک صدر طیب اردوغان نے دوشنبے میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں ہم اس تنازع پر اپنے مسلم ملک فلسطین کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے،
ان کاکہنا تھاکہ ہمسایہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے اوریہاں پر استحکام کے قیام کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، شام کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے والی داعش کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ تنازع ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
شنگھائی کانفرنس کے دوران رجب طیب اردوغان نے ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے بھی ملاقات اور مذاکرات کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button