طالبان کے ساتھ لڑائی میں دو افغان فوجی کمانڈر مارے گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی ترجمان عمر زواک نے بتایا ہے کہ افغان فوج اور طالبان کے درمیان یہ لڑائی نہر سراج ضلع میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں فوج کے دو کمانڈر مارے گئے جبکہ تین افغان فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افغان فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
ادھر افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لوگر، قندھار، غور اور تخار صوبوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران بیس طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران چودہ طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے گزشتہ روز مذکورہ پانچ صوبوں میں درجنوں بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں ناکارہ بنا دیا ہے۔
درایں اثنا صوبہ فاریاب کے حکام نے بتایا ہے کہ طالبان نے صوبے کے ایک قبائلی رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔