دنیا

افغان فوج کی خاتون اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جاں بحق اور 3 زخمی

شیعہ نیوز:افغانستان میں خاتون اہلکاروں کو لے جانے والی فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں خاتون فوجی افسران اور اہلکاروں کو لیکر جانے والی فوجی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں، اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے میں مرد ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد پُرتشدد کارروائی ہے کیوں کہ عمومی طور پر خاتون اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

افغان فوج کے ترجمان حنیف رازی نے میڈیا کو حملے میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہے اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گاڑی خاتون فوجی افسران و اہلکاروں کو لے کر آرمی بیس آرہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button