پاکستانی شیعہ خبریں

جے ایس او ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی

شیعہ نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ڈویژنل مجلس عمومی سال 2023 تا 25 کا پہلا اجلاس عمومی فورٹ منرو میں ڈویژنل صدر برادر محمد سلیمان کی زیرِ صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر سے یونٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈویژنل اجلاس عمومی میں مرکزی مالیات سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی امین منتظرین محمد اسلم، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب محمد باقر وڈانی سمیت مولانا ایاز جعفری، مولانا علی عباس سرور جسکانی نے اراکینِ عمومی سے مختلف اخلاقی، معاشرتی، تنظیمی و مذہبی موضوعات پر خطاب کیا۔

اس موقع پر اراکینِ مجلس عمومی نے دو سالہ تنظیمی پروگرام، نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضی زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم ودیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اراکین عمومی سے منظور شدہ ڈویژنل کابینہ سیدمحمد وصی ارتضی زیدی جنرل سیکرٹری، احد خضر مالیات سیکرٹری، محمد ادریس تعلیم سیکرٹری،  راشد ملغانی امین منتظرین، محمد عباس چیف اسکاوٹ، علی سرور جسکانی ضلعی آرگنائزر ضلع راجن پور شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button