دنیا

افغانستان کے دو ضلع طالبان کے کنٹرول سے باہر

xشیعہ نیوز:افغانستان کے عوامی اور میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان کے مندیل شہر کے مشتعل عوام نے گورنرہاوس پر حملہ کرکے طالبان کے کارندوں کو عمارت سے نکال باہر اور اس پر قبضہ کرلیا۔

بعض ذرائع کے مطابق عوام میں طالبان کے ہاتھوں اس شہر کے سابق پولیس کمانڈر بہرام الدین نورستانی کو دی گئی سزائے موت پر برہمی پائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گورنرہاوس پرعوام کے حملے کے بعد، طالبان کا منصوب گورنر وہاں سے فرار کر گيا ۔ اس کے علاوہ بہرام الدین نورستانی کے حامیوں نے دوآب شہر کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہ شہر بھی نورستان صوبے میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دوآب شہر کے سرکاری اداروں پر بھی عوامی گروہوں کا مکمل قبضہ ہوگیا ہے۔ دوآب ضلع طالبان کے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی وزارت کے سرپرست، مولوی خالد حنفی کا آبائی علاقہ ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے علاقہ واپس طالبان انتظامیہ کے کنٹرول میں آجائے۔

طالبان حکومت نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button