اہم پاکستانی خبریں

ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز:پولیس اور رینجرز نے گڈاپ ٹائون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حزب الاحرار تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں عبدالہادی عرف شیخ عرف عادل عرف بشیر اور اختر غنی کو گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان شہر میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان نے 27فروری کوسہراب گوٹھ میں اختر نامی تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا،بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا ،گرفتار ملزم گڈاپ ٹائون میں متعدد کاروباری اور دیگر افراد سے بھتے کی ڈیمانڈ سمیت ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button