مشرق وسطی

غزہ اور جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز: غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عماد ابو اسبیتان نامی نوجوان آج بروز منگل وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح کے مشرق میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عماد خالد محمد ابو اسبیتان نامی نوجوان چند روز قبل دیر البلح شہر کے مشرق میں قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

گذشتہ روز رفح میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید ہو گئے تھے۔ اس سے ایک روز قبل غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ سے چار شہریوں کو شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی دستاویزی فلم کو آسکر ایوارڈ ملنے پر صہیونی وزیر برہم

دوسری جانب مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

قابض فوج نے جہاد علونہ نامی نوجوان کو منگل کی صبح سویرے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں ایک رہائشی عمارت کے اندر گھیرے میں لے کر شہید کر دیا تھا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے اسی علاقے میں شہید علونہ کی لاش اس کے عملے کے حوالے کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فوجی کمک، گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے شہر کے مشرقی محلے پر دھاوا بول دیا، جس سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں نے براہ راست گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں علونہ شدید زخمی ہو گئے جو فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button