مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں طولکرم میں خاتون سمیت دو فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں دو فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون شامل ہے۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ایک شہید کا جسد خاکی طولکرم کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک خاتون الاسرا ہسپتال میں زخموں میں تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

طولکرم سرکاری ہسپتال نے اعلان کیا کہ وہاں لاگئے شہید کی شناخت احمد مجدوبہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر24 سال تھے۔

وزارت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران 10 شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں سرداران محاذ استقامت کی جائے شہادت پر صدر ایران کی حاضری

قابض فوج نے طولکرم پر متعدد فوجی گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا۔ متعدد محلوں پر چھاپے مارے، شہید ثابت  رکاری ہسپتال اورطولکرم کیمپ کے داخلی راستوں کو گھیرے میں لے لیا اور کیمپ کی طرف جانے والی سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی۔

طولکرم  میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ طوفان الاقصیٰ  کے حصے کے طور پر وہ طولکرم کیمپ میں دراندازی کے علاقوں میں قابض افواج کے ساتھ براہ راست جھڑپوں میں مصروف ہے۔

القسام بریگیڈز نے وضاحت کی کہ اس کے مزاحمت کارمختلف مزاحمتی دھڑوں کے مجاھدین کے ساتھ مل کر قابض فوج دراندازی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

مسلح تصادم اور جھڑپیں منگل کی سہ پہر کو شروع ہوئیں جب قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج سے تعلق رکھنے والے خصوصی دستوں نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بول دیا  جس کے بعد پرتشدد تصادم اور جھڑپیں شروع ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button