مشرق وسطی

صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے2 فلسطینی شدید زخمی

شیعہ نیوز:اسرائیل کی خود ساختہ ریاست سے وابستہ مسلح باوردی دہشت گردوں نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے جنوبی علاقے میں پیر کی رات پیش آنے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو ہسپتال میں پہنچادیا گیا ہے۔

غرب اردن کے صوبے بیت اللحم میں الخضر رہائشی کمپلکس میں عوامی استقامتی محاذ کے ایک سرگرم رکن احمد صلاح نے بتایا ہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو دیوار حائل کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں نے پیر کی صبح سے غرب اردن کے شمالی علاقے میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button