اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کےضلع گجرات کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو آج صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر پائلٹ تھے اور گجرات کے ہی رہائشی تھے، ان کے سوگواروں میں ان کی بیوہ شامل ہیں۔ شہید ہونے والے دوسرے پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان تھے جو طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کررہے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فوجی طیارے کا حالیہ حادثہ گزشتہ ماہ مارچ میں پیش آیا تھا، جس میں 23 مارچ کی ریہرسل کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button