
غزہ سے صہیونی بستیوں پر دو راکٹ حملے
شیعہ نیوز: صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے غزہ سے صہیونی بستیوں پر دو راکٹ داغے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ سے دو راکٹ مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ صہیونی بستی "بئیری” پر آگرا۔
رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے سے صہیونی بستیوں کی طرف دو راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں امریکہ کے پیٹریاٹ سسٹم کی ناکامی
عبرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ ان میں سے کم از کم ایک راکٹ صہیونی بستی "بئیری” میں گرا ہے۔
تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا کہ انہوں نے قابض صہیونی دشمن کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری جرائم کے جواب میں صہیونی بستی "بئیری” کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں جاری جھڑپوں میں اس کے تین فوجی ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہوا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق یہ اہلکار اس وقت نشانہ بنے جب جبالیا کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک قابض ٹینک پر اینٹی ٹینک میزائل سے حملہ کیا۔