روس کے دو بحری جنگی جہاز شام کی جانب روانہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی کے قریب تعینات روس کے دو بحری جہاز جو کروز میزائلوں سے لیس ہیں آبنائے باسفور سے شام کے ساحلوں کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ روسی فوج کے یہ بحری جنگی جہاز ایک ایسے وقت روانہ ہوئے ہیں جب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات شامی فضائیہ نے ادلب میں ترک فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ جس وقت شامی فضائیہ نے یہ حملہ کیا تھا اس وقت ترک فوجی دہشت گردوں کے ساتھ تھے۔ دوسری جانب نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ترکی کی درخواست پر یہ تنظیم ہنگامی اجلاس کررہی ہے۔ شام کے علاقوں حلب اور ادلب میں شامی فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہے جس کی ترکی نے مخالفت کی ہے اور اس نے شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ دمشق کا کہناہے کہ وہ انقرہ کو دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دےگا۔