دنیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو جاں بحق اور تین زخمی

شیعہ نیوز:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع دشت برچی کے قریب دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان سید خوستی نے صحافیوں کو بتایا کہ کابل کے ضلع دشت برچی میں منی بس پر بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ‘دو شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اسی جگہ ایک اور بم دھماکا ہوا جہاں ایک خاتون زخمی ہوئیں’۔

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

دشت برچی میں داعش کی جانب سے ماضی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں جہاں ہزارہ برادری کی اکثریت موجود ہے۔

اس قبل نومبر میں دشت برچی میں ہے اسی طرح ایک منی بس میں بم دھماکا ہوا تھا اور اس دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 5 بھائی زخمی ہوگئے تھے تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button