اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی سے ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز: افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2انتہائی اہم کمانڈر ہلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت رضا اللہ اور حبیب نور عرف شیر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، اور کارروائی کے دوران ان سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے آئے تھے، اور یہ دونوں دہشت گرد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button