مشرق وسطی

سعودی فوجیوں کے حملے میں 2 یمنی شہری شہید اور 4 زخمی

شیعہ نیوز: سعودی عرب کی فوج نے شمالی یمن کے شہری علاقے پر توپخانے سے حملہ کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے میں عام شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

المسیرہ ٹیلی گرام چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کو سعودی عرب فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر کے الرفو علاقے پر توپخانے سے حملہ کیا جس میں دو شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب یمن کی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار ابراہیم الشامی کا کہنا ہے کہ جب سے سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا ایئرپورٹ بند یا گیا ہے تب سے لے کر اب تک فریزر والی دوائیں تقریبا ختم ہی ہو چکی ہیں کیونکہ ان کے فضائی حمل و نقل اور حفاظت کے لئے خاص شرائط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وزارت صحت کے پاس مریضوں کے دینے کے لئے دوائیں نہیں ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button