مشرق وسطی

سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں دو یمنی شہری شہید

شیعہ نیوز: سعودی عرب کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ صعدہ کے منبہ شہر میں دو یمنی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

یمن کے المیسرہ چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے منبہ شہر کے الرقو علاقے میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں دو عام شہریوں کی شہادت کی خبر دی۔

المسیرہ چینل کی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے بنی مطر شہر کے القلاض علاقے پر دو بار حملہ کیا۔

صوبہ صعدہ کے ایک سینئر عہدیدار علی صالح فراس نے المسیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد نے چھ مہینے کے دوران 491 بار صوبہ صعدہ کے الرقو علاقے کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 127 عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 364 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان حملوں میں 68 افریقی اور غیر افریقی پناہ گزین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button