
دنیا
غزہ کی پٹی میں ایک فوجی افسر سمیت دو صیہونی فوجی ہلاک
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے ایک فوجی افسرسمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجی افسر کا تعلق انجینئرنگ شعبے سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری روک دینی چاہیئے، برنی سینڈرز
صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں جنگی محاذوں پر اپنے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی بھی خبر دی۔
صیہونی حکومت اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں پر سنسر لگائے ہوئے ہے اس کے باوجود اب تک پانچ سو نو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔