
مشرق وسطی
امارات کے وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام کے ساتھ گفتگو
شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونون ممالک کے وزراء خارجہ نے مستقبل قریب میں ایک دوسر کے ساتھ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل بحرین کے ولیعہد احمد بن آل خلیفہ نے اسرائیل کے نئے وزير اعظم کو اپنے پیغام میں مبارکباد پیش کی تھی۔ بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔ بحرین اور امارات کے اس اقدام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اورخیانت قرار دیا جارہا ہے۔