دنیا

یو اے ای اور اسرائیل کی دوستی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )عالمی پروازوں کو ٹریس کرنے والی تین ویب سائٹوں کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان ایک خصوصی مسافر طیارے نے براہ راست پرواز کی، جس کے بعد کئی دیگر طیاروں نے بھی براہ راست اڑانیں بھریں۔
حالانکہ اس سے پہلے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے دونوں شہروں کے درمیان طیاروں نے پروازیں کی ہیں لیکن یہ طیارہ پہلے کسی دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرتے تھے، اس کے بعد وہاں سے تل ابیب کے بن گورین ائیرپورٹ کے لئے اڑان بھرتے تھے۔
طیاروں کو ٹریس کرنے والی ویب سائٹوں کے ریکارڈ کے مطابق، بدھ کے روز تل ابیب سے پراوز کرنے والا ایک طیارہ، مصر کے شرم الشیخ کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا، براہ راست ابو ظہبی ائیرپورٹ پر پہنچا۔
فرانس کی ویب سائٹ انٹلیجنس آن لائن کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات بہت تیزی سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے اور وہ ان اداروں اور تنظیموں کو بھی ایسا کرنے کے لئے ترغیب دلا رہا ہے جن کی وہ حمایت کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکام اپنے اقتصادی اور سیکورٹی کے مفاد، اسرائیل کے اقتصادی اور سیکورٹی مفاد میں دیکھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا رجحان، صیہونی حکومت کی جانب بہت زیادہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button