مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امارات اسرائیل کے مفاد میں فلسطینیوں کی املاک خرید رہا ہے؛ انکشاف

شیعہ نیوز: یت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار مازن الجعبری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے بیت المقدس میں فلسطینیوں سے املاک خرید رہا ہے۔

القدس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار الجعبری نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں بعض فلسطینی ایجنٹ شہر میں بیش قیمت املاک متحدہ عرب امارات کو فروخت کررہے ہیں اور امارات یہ املاک اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔

الجعبری کا کہنا تھا کہ پرانے بیت المقدس میں بعض کمیٹیوں نے دیکھا ہے کہ امارات نے متعدد تجارتی املاک خریدنے کی کوشش کی ہے تاہم ان املاک کے مالکان کو دی جانے والی وارننگ کےبعد املاک کی خریدو فروخت منسوخ کردی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے مفاد میں فلسطینیوں کی املاک خرید رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی خریداری حیران کن نہیں۔ امارات اسرائیل کا اتحادی ہے اور فلسطینیوں سے ان کی املاک خرید کر اسرائیل کے تصرف میں دینے کی کوشش کررہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button