مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عرب امارات کا اسرائیل کے مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز: ملت متحدہ عرب امارات کا صہیونی ریاست کے اسٹریٹیجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان۔

ابوظبی کے ولیعہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید کو غاصب صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے ٹیلی فون کال کے بعد متحدہ عرب امارات نے صہیونی ریاست کے اسٹریٹیجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امارات کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس فنڈ کے ذریعے متحدہ عرب امارات خودساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ توانائی، مینوفیکچرنگ، پانی، خلا، صحت کی دیکھ بھال اور زراعتی ٹیکنالوجی سمیت دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے ترقیاتی اقدامات کی حمایت کرنا بتایا گيا ہے۔

فنڈ، سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں سے مختص ہوگا۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے مابین امریکی نگرانی میں ہونے والے معاہدے کا نتیجہ ہے۔

قدس کی غاصب حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات سمیت بعض اسلامی اور عرب ملکوں کے تعلقات کو ملت فلسطین اور فلسطین نواز حلقوں میں مسلم امہ کی پشت پر خنجر کے وار سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button