
برطانیہ میں اسرائيل کے لئے جنگی جہاز بنانے والی فیکٹری کے سامنے مظاہرہ
شیعہ نیوز: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائيل کے لئے جنگی جہاز تیار کرنے والی فیکٹری کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائيل کے لئے جنگی جہاز تیار کرنے والی فیکٹری کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کیخلاف بلیک برن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرہ جنگی جہاز تیار کرنے والی فیکٹری کے سامنے کیا گیا۔
اس موقع پر موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس فیکٹری میں تیار ہونے والے پارٹس غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہوتے ہیں۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ کمپنی اسرائیل کے لیے فائٹر جیٹ طیارے تیار کرتی ہے جو حال ہی میں غزہ میں استعمال ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرہ لنکاشائر پیس فورم کی جانب سےکیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین فیکٹری کی دیوار پر چڑھ کر نعرے لگاتے رہے، جبکہ انھوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگی آلات مہیا نہ کرے۔