دنیا

برطانیہ، حکمراں جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں شکست

شیعہ نیوز: برطانیہ کی حکمراں جماعت کو اپنی غیر اصولی خاص طور سے فلسطین کے حوالے سے پالیسیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ جنگ پر اسرائیل کی مکمل حمایت کے سبب لیبر پارٹی کو مسلم اکثریتی علاقوں میں رائے دہندگان کی سخت ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔

موجودہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے سخت مایوس ہوئی ہے جبکہ لیبر پارٹی میں خوشی کی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں شکست درپیش، نیتن یاہو ذاتی مفادات کے لئے جنگ پر اصرار کررہے ہیں، اولمرٹ

واضح رہے کہ ایک سال بعد برطانیہ میں عام انتخابات ہونے والے ہيں اس کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کے نتائج حکمراں جماعت کے لئے کافی تشویشناک ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ پہلے نمبر پر ہے تاہم بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے اور اسے کئی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button