دنیا

یوکرین، جنگ میں آیا نیا ٹوئسٹ، 87 ہزار رضاکار میدان جنگ میں

شیعہ نیوز:روس کے وزیر دفاع نے خبر دی ہے کہ صدر پوتن کے جنرل موبلائزیشن آرڈر کے تناظر میں 87 ہزار افراد کو یوکرین میں جنگی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ 3 لاکھ افراد میں سے 87 ہزار رضاکاروں کو یوکرین کے جنگی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

شوئیگو نے ماسکو میں آرمی چیفس کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن فوجیوں کو دو سالہ لازمی سروس کے حصے کے طور پر بلایا گیا ہے، وہ ملک کی فوج کے خصوصی آپریشنز میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کے مطابق ان میں سے 87 ہزار رضاکاروں کو اضافی ٹریننگ اور ضروری ہم آہنگی کے بعد جنگی علاقوں میں بھیجا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ان رضاکاروں کی اہم ڈیوٹی مواصلات، نیویگیشن اور جاسوسی کے وسائل کا استعمال کرنا ہے۔ ان رضاکاروں کی ٹریننگ کے پروگرام میں 3 ہزار سے زائد ملٹری انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔

روس کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ تمام فوجی جن کی دو سالہ ضروری و لازمی مدت ختم ہو رہی ہے وہ وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے مزید کہا کہ بہت سے غیر ملکی کرائے کے ایجنٹ جو یوکرین کی طرف سے جنگ میں حصہ لے رہے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگی علاقوں میں ان میں سے تقریباً 200 مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچوں پر روسی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ روسی فوج کے روزانہ حملوں نے یوکرین کی فوج کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button