مشرق وسطی

قطر اور کویت کی اسرائیل کی توسیع پسندی کی شدید مذمت

شیعہ نیوز:دنیا کے کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، قطر اور کویت نے اسرائیل کی توسیع پسندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی سرزمین پر غیر قانونی طور پر قابض علاقوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں قطر کی مستقل سفیر علیا احمد بن سیف آل ثانی نے کہا کہ اسرائیل کو عرب ممالک بالخصوص شام میں گولان کی پہاڑیوں، لبنان اور فلسطین کی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہیے، اقوام متحدہ میں قطر کی خاتون سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ دو آزاد حکومتوں کی تشکیل مسئلہ فلسطین کا بہترین حل ہے۔

انہوں نے بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکنے ، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی، فلسطینی عوام کے تاریخی حقوق کی تکمیل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا، دوسری جانب کویت نے فلسطینی شہریوں بالخصوص مغربی کنارے کے دو شہروں نابلس اور رام اللہ پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق کویتی حکومت نے ان خطرناک فوجی حملوں کے نتائج سے خبردار کیا ہے، جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے، کویت نے کہا ہے کہ ان نتائج کے ذمہ دار مقبوضہ اسرائیل کے حکام ہیں۔ کویت کی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کے لیے کام کرے اور ایک منصفانہ اور جامع حل کے حصول کے لیے بات چیت کے لیے کوشش کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button