دنیا

یوکرین دہشتگردوں کیلئے ٹرانزٹ پوائنٹ بن چکا ہے، برلن

شیعہ نیوز: جرمن اینٹی انٹیلیجنس سروس؛ وفاقی دفتر برائے تحفظ آئین کے سربراہ تھامس ہالڈینوانگ  نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اس وقت دہشتگردوں کے لئے ٹرانزٹ پوائنٹ میں بدل چکا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے ساتھ گفتگو میں تھامس ہالڈینوانگ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ "داعش خراسان” کے اراکین نے یورپ کے لئے اپنے راستے میں یوکرین کو ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جرمن دفتر برائے تحفظ آئین کے سربراہ نے مزید کہا کہ داعش خراسان بظاہر یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کی لہر کے ذریعے اپنے حامیوں کو مغربی یورپ تک پہنچانے میں کامیاب ہو چکی ہے کہ جو اب مختلف ممالک میں آباد ہیں جبکہ یہ گروہ اپنے اردگرد بھی بہت سے انتہا پسندوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ جو عوامی سلامتی کے لئے اس وقت انتہا پسند گروہوں کے درمیان سب سے بڑا خطرہ بھی ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ گروہ بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ حملوں کا خواہاں ہے تھامس ہالڈینوانگ نے کہا کہ اس گروہ کی تیاری پر مبنی بڑے پیمانے پر سرگرمیاں بھی جاری ہیں جبکہ اس میں بہت سے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہتھیار بھی خریدے جائیں گے جس کی بناء پر بعض مراحل میں سکیورٹی حکام بھی اس معاملے میں پڑنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ دریں اثناء جرمن وزیر داخلہ نینسی فائزر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حالیہ مہینوں میں متعدد "اسلام پسندوں” کو گرفتار کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ انھوں نے ممکنہ حملوں کو روک لیا ہو! جرمن وزیر داخلہ کے مطابق یہ وزارت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس کے بعد سے "تمام شدت پسندوں” کو "افغانستان” و "شام” جیسے ممالک میں ڈی پورٹ کر دیا جائے، ادھر برلن کے سکیورٹی اداروں کا بھی کہنا ہے کہ جرمنی میں اس وقت تقریباً 27 ہزار افراد "بنیاد پرست اسلام پسند خیالات” کے پیروکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button