دنیا

یوکرین پیسے اور ہتھیاروں کے حصول کے لئے ہر کام کرنے کو تیارہے:روس

شیعہ نیوز:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت اپنے ملک کے مغربی اتحادیوں سے پیسے وصولنے اور ہتھیار حاصل کرنے کے لئے ہر کام کرنے کو تیار ہے۔

مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر تباہی کے ساتھ یوکرین کی جنگ گذشتہ آٹھ سے زائد ماہ سے جاری ہے جبکہ مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ نے روس کے خلاف وسیع تر پابندیوں اور یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ نہ صرف یہ کہ اس جنگ کو رکوانے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا بلکہ وہ جنگ جاری رہنے کا باعث بھی بنا ہوا ہے۔

جبکہ روس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کئے جانے سے صرف جنگ طویل اور یوکرینی عوام کے مسائل و مشکلات مسلسل بڑھتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button