
یوکرین داعشی اور دیگر دہشتگردوں کو روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے: روس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شام سے داعشی دہشگردوں کو خرید کر انہیں جنگ میں روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
روس کے خارجہ سکریٹری نے کہا ہے کہ کی ایف مغربی ممالک کی مدد سے داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے عناصر کو فوج میں بھرتی کر رہا ہے۔
روس کے خارجہ سکریٹری اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ کی ایف کا مغربی ملکوں کی مدد سے دہشتگرد عناصر کو فوج میں شامل کرنے کا نیا رجحان سامنے آیا ہے اور اس وقت روس کی مسلح افواج جبہت المصرہ سمیت دوسرے دہشتگرد گروہوں کے عناصر سے لڑ رہی ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان دہشتگردوں کی نظر میں روسیوں اور یوکرینیوں میں کوئی فرق نہیں ہے انکی نظر میں دونوں گروہ روسی ہیں۔
اس سے پہلے روس کی بیرون ملک خفیہ سرگرمی کرنے والے ادارے ایس او آر نے کہا تھا کہ امریکیوں نے سنہ ٢٠٢١ کے آخر میں داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو شام کی التنف چھاؤنی بھیجا جہاں انہوں نے یوکرین جانے سے پہلے دہشتگردانہ کارروائی کی خاص ٹریننگ لی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق، کی ایف روس کے خلاف کارروائی کے بدلے میں مغربی ایشیا کے زرخرید فوجیوں پر دسیوں گنا خرچ کر رہا ہے۔