دنیا

روسی اہداف پر یوکرین کا پہلا فضائی حملہ

شیعہ نیوز:یوکرین نے جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار روس کے خلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے روسی شہر بلگورود کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دو یوکرینی ہلی کاپٹروں نے جمعے کے روز اس علاقے میں واقع ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد یوکرینی سرحد کے قریب واقع تمام علاقوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روس قومی تیل کمپنی نے بھی ایندھن کے ذخائر پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چوبیس فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین نے پہلی بار روسی سرزمین کے اندر کسی ہدف کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button