دنیا

یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بم کا استعمال ناقابل قبول: روس

شیعہ نیوز:روسی ترجمان دیمتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین نے جنگ میں ریڈیو اکٹیو بم استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے اور روس نے مغرب کو اس دھمکی سے باخبر کردیا ہے۔ روس کے وزیر دفاع نے بھی اتوار کی رات اپنے امریکی، فرانسیسی اور ترک ہم منصب سے گفتگو میں یوکرین کی جانب سے ان خطرناک ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اتوار کی رات اپنی دھمکی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ دعوی کیا ہے کہ یورپ کےخلاف روس ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے جبکہ روس نے جنگ کے آغاز سے ہی اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے غیر مسلح ہونے کی ضمانت دینے اور اقتدار سے نیو نازیوں کے ہٹنے کی صورت میں وہ جنگ بند کرسکتا ہے۔

روس نے امن مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار بھی یوکرینی حکومت کو قرار دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button