دنیا

یوکرین کے صدر کی اپنے ملک میں امریکا اور یورپ کے فوجیوں کی آمد کی مخالفت

شیعہ نیوز:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک میں امریکا اور یورپ کے فوجیوں کی آمد کی مخالفت کا اعلان کیا ہے.

یوکرین کے صدر نے کی ایف کی مدد کے لئے مغربی ممالک کی آمادگی کے اعلان پر کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے ملک میں بیرونی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

یوکرین کے صدر ولادمیر زلنسکی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہمیں اپنے قلمرو میں بیرونی فوجیوں کی ضرورت نہیں کیونکہ اس صورت میں پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوجائےگا۔

یوکرین کے صدر کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ برطانوی کمپنی یوگوو کے حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کی حفاظت کے لئے فوج بھیجنے کی سب سے زیادہ مخالفت جرمنی میں درج کی گئی ہے ۔

جرمنی کے باون فیصد افراد نے یوکرین کی حفاظت کے لئے بیرونی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت جبکہ تیئس فیصد نے اس کی حمایت کی ہے۔

مغرب کے ساتھ روس کی کشیدگی کا نیا دور دسمبر دو ہزار اکیس میں شروع ہوا جب نیٹو اور امریکہ نے اپنے فوجی مشرقی یورپ خاص طور سے یوکرین کی جانب بڑھانا شروع کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button