پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا آغاز ہوگیا، قوم اہم اعلان کی منتظر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحفظ دشمنان اہل بیت بل کے خلاف اسلام آباد میں ملت جعفریہ کی نمائندہ علماء و ذاکرین کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔

متنازعہ ترمیمی بل بعنوان تحفظ ناموس اہل بیت، صحابہ و امہات المومنین جو دراصل تحفظ بنو امیہ و تحفظ دشمنان اہل بیت بل ہے کہ خلاف اسلام آباد میں ملت تشیع کی نمائندہ تنظیموں ، اداروں پر مشتمل قومی علماء و ذاکرین کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ کانفرنس کی ابتداء سے ہی جلسہ گاہ بھر چکی ہے جبکہ کئی قافلے ابھی راستے میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ ترمیمی بل مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں، مومنین احتجاج جاری رکھیں

اس کانفرنس میں قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ سید ساجد علی نقوی، شیخ محسن نجفی اور علامہ حافظ بشیر نجفی سمیت علماء کرام، ذاکرین اہل بیتؑ و ملک گیر تنظیموں کے رہنما خطاب فرمائیں گے۔

کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ اور قومی اجتماع جیسا اہم اعلان متوقع ہے ۔ پوری قوم کی نظریں اس کانفرنس اور یہاں سے جاری ہونے والے پیغام پر لگی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button