قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے دنوں میں اتنے کم وقت میں اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بزرگان و منتظمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز مٰن ملت تشیع کے خلاف سازشیں جاری ہیں، گزشتہ سال کی ناانصافیوںاورایف آئی آرز کا جواب گزشتہ سال اربعین کا جلوس تھا ، اس سال کی ایف آئی آرز، ناانصافیوں اور عزاداری میں رکاوٹوں کا جواب اس سال کا اربعین کا جلوس ہوگا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان بھر میں بسنے والے حسینی بچے، بوڑھے، جوان، اورخواتین جذبہ حسینی سے سرشار لبیک یا حسینؑ کی صداؤں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اورتکفیریوں کی سازشوں کو دفن کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسینؑ کا دن تشیع کی عزت اور کامیابی کا دن ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کسی صورت عزاداری امام حسین ؑ سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ہم نواسہ رسول امام حسینؑ سے عشق کرتے ہیں اور امام حسینؑ اور اہل بیتؑ سے عشق رسول اللہ ؑ سے عشق ہےاور یہ عشق و محبت دنیا کا کوئی یزید ہم سے نہیں چھین سکتا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت کی خاطر اور قوم و ملت کی عزت کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور آپ ہمیں ہمیشہ قربانی دینے والوں میںسب سے آگے پائیں گے۔
آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں اپنے بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بصیرت کا ثبوت دیا اور آپ شرکاء نے بیداری ثبوت دیا جس کی بدولت آج یہ وحدت کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، انشاءاللہ قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا۔