مشرق وسطی

علمائے اسلام، صدی کی ڈیل کے خلاف ہیں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے شرمناک صدی کی ڈیل کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے مسلمانوں خاص طور سے علمائے اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اہداف کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کا مقابلہ کریں۔

آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے قم میں ہندوستانی علماء کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں، نئی صدی کی ڈیل کی سازش سے فلسطینی اہداف کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے امریکی و صیہونی سازش صدی کی ڈیل کے مقابلے کے لئے عملی اقدام کرنا چاہئے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے علماء کی اہم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے کسی بھی طبقے کو علماء جیسی عظمت، فضیلت اور منزلت حاصل نہیں ہے اور کسی پر بھی علماء کی مانند ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی دشمنوں کا کام رہا ہے کہا کہ دشمن کی شکست کا راستہ اسلامی معاشروں میں اتحاد قائم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button