پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علما بورڈ کےوفد کی مجلس وحدت کے رہنما اسد نقوی سے ملاقات،حمایت کا اعلان

وفد نے تمام علماء کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں کل مسالک علما بورڈ کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اسد نقوی سے ملاقات کی اور بطور فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد نے وحدت ہاؤس لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی کو بطور فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پھول پیش کیے اور تمام علماء کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد نے اس موقع پر اسد عباس نقوی کی دستار بندی بھی کی اور ان کی مزید کامیابی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر اسد عباس نقوی نے کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں مخدوم عاصم، مفتی عاشق حسین، پیر سید نوبہار شاہ، علامہ عامر چشتی، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی )کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما مولانا حسن رضا ہمدانی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close