پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اُم المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰؑ اور دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے خلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز:ایک اور ولد الذنا بدذات سلمان علی شاہ نامی ملعون کی جانب سے اُم المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ اور دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں بدترین اور دل دہلادینے والی گستاخی ، کبیروالا کے نواحی علاقہ عبد الحکیم کا رہائشی ملعون گرفتار اہل بیت اطہارؑ کی مقدس مستورات کی شان میں بدترین گستاخی کےخلاف مقدمہ درج ، اہل علاقہ اور عاشقان اہل بیتؑ کا ملعون کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دختر رسول اعظم ،سیدہ کائنات ،ام السادات حضرت بی بی سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی شان اقدس میں گستاخی پر پوری امت مسلمہ کے قلوب زخمی اور آنکھیں اشکبار ہیں۔

ذرائع کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے نواحی گاؤں عبد الحکیم میں ایک بدبخت سلمان علی شاہ نامی ملعون نے 10سے 15 افراد کے سامنے ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ اور دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کےخلاف انتہائی نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کی اور غلیظ گالیاں دیں جسے سن کر کسی بھی غیرت مند مسلمان کا کیلجہ پھٹ جائے، موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس ،اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گستاخِ جناب ِ سیدہ سلام اللہ علیہا کے خلاف تھانہ سٹی کبیر والا میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298-Aکے تحت مقدمہ درج کرکے اس شاتمِ اہل بیت اطہار ؑ کو گرفتار کرلیا ہے ،بدبخت گستاخ کا تعلق کبیروالا کے نواحی علاقہ عبد الحکیم سے بتایا جاتا ہے۔

اہل علاقہ اور محبان اہل بیتؑ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس ملعون سلمان علی شاہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس نے مخدرات عصمت و طہارت کی شان میں انتہائی گھٹیا اور نازیبا الفاظ ادا کیئے ہیں جسےسن کر تمام عاشقان اہل بیتؑ کے دل مغموم اور رنجیدہ ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button