مشرق وسطی

یمن میں امن کی برقراری کیلئے سخت چیلنج درپیش : اقوام متحدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے دوران یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن کو امن کی برقراری کیلئے ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہنس گرینڈ برگ نے پیر کو یمن کے علاقے تعزکے دورے کے موقع پرکہا کہ یمن پر ہونے والے حملے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان، ایک جانب انسانی صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب امن و امان کی برقراری کیلئے ہونے والی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کامیابی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمن میں امن کے لیے کوشش کرنا ایک مشکل کام ہے تاہم ہمیں اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے کہ مذاکرات اور گفتگو کے ذریعے کشیدگی اور جنگ و غارتگری کو شکست دی جا سکتی ہے ۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے – جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button