مشرق وسطی

اقوام متحدہ اسرائیل کو فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکے, لبنان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کی وزیر خارجہ نے اسرائيل کی جانب سے شام پر حملے کے لیے ان کے ملک کی فضائي حدود کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت دائر کردی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق لبنان کی وزیر دفاع زینہ عکر نے جن کے پاس وزارت خارجہ کا اضافی چارج بھی موجود ہے، کہا ہے کہ صیہونی جنگي طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں لبنانی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے علاوہ شہری ہوابازی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائيل کا یہ اقدام تمام بین الاقوامی قراردادوں خاص طور سے قرار داد سترہ سو ایک کے منافی اور لبنان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔

زینہ عکر نے اقوام متحدہ میں لبنان کے سفیر کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف عالمی ادارے میں تحریری شکایت دائر کریں۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائيل کو لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں سے روکنے کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button