
غزہ میں امدادی اشیاء کی تقسیم، اقوام متحدہ کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعاون سے انکار
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے میں تعاون کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے معاملے پر اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے تعاون سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور: جامعہ المصطفیٰ میں مدیریت مسجد ورکشاپ کا انعقاد
نیوزکے مطابق امریکی حکام نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل اور امریکی اداروں کے ساتھ امدادی تعاون سے انکار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے انکار کی وجہ بیان نہیں کی گئی، اور نہ ہی عالمی ادارے کی طرف سے اس پر کوئی تفصیلی تبصرہ سامنے آیا ہے۔
یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر بین الاقوامی برادری کی جانب سے امداد کی فوری اور غیر جانبدار تقسیم پر زور دیا جا رہا ہے۔ غیر جانبدار ادارے اسرائیل پر امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور غزہ کے عوام کو محصور کرنے کے الزامات لگارہے ہیں۔