دنیا

امریکہ کے دفاعی ردعمل پر اقوام متحدہ کی رپورٹر کی تنقید

شیعہ نیوز:سعودی عرب کے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر آگنس کالمرد نے اس صحافی کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اس قتل کا ذمہ دار بن سلمان کو قرار دینے کے باوجود ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انھوں نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جو کچھ بتایا گیا وہ بہت محدود پیمانے پر ہے جبکہ مزید بہت کچھ بتائے جانے کی ضرورت تھی۔

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے ایک بار پھر بن سلمان کے اثاثے منجمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

گذشتہ جمعے کو امریکہ کی جوبائیڈن حکومت نے جمال خاشقچی کے قتل کیس کے بارے میں جاری کی جانے والی رپورٹ میں، جس میں صراحت کے ساتھ کہا گیا تھا کہ جمال خاشقچی کا قتل بن سلمان کے براہ راست حکم سے ہوا ہے، ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریز کیا۔

ساتھ ہی امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ایسے چھیہتر افراد پر ویزے کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جنھوں نے نامہ نگاروں اور صحافیوں کے خلاف قتل و تشدد میں اپنا کوئی کردار ادا کیا ہے، جبکہ بن سلمان کو اس پابندی سے الگ رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button