دنیا

سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل پر اقوام متحدہ کا رد عمل

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے تہران کے قریب سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ہر اس اقدام سے جو علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رد عمل ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کو لکھے جانے والے خط میں امریکہ اور صیہونی حکومت خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کے باقیماندہ دور حکومت کے دوران غیر سنجیدہ اقدامات پر متنبہ کیا تھا۔

انہوں نے اس خط میں ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں کے قتل میں ریاستی دہشتگردی کو عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی مذمت ہونی چاہئیے۔

واضح رہے کہ جمعے کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button