دنیا

یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

گوتریس نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ہمیں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امداد ضرورت مندوں تک پہنچ رہی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کو کوئی بھی جواز نہیں دے سکتا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ہدف پر عراقی استقامتی تنظیم کا حملہ

گوتریس نے متنبہ کیا کہ "غزہ کے شہریوں پر قحط کا خوف منڈلا رہا ہے، جس میں بیماری، غذائی قلت اور دیگر صحت کے خطرات لاحق ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک اقوام متحدہ کے 152 ملازمین شہید ہوچکے ہیں، جو تنظیم کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

قابل غور ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے مسلسل چوتھے مہینے بھی غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری رکھی ہے، جب کہ اس کے طیارے ہسپتالوں، رہائشی عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 24,100 تک پہنچ گئی، اس کے علاوہ 60,834 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button