دنیا

یواین سیکرٹری جنرل گوتیریس کا غزہ کو زمینی راستے سے امداد پہنچانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اتوار کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کے داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے اور امداد کے لیے کراسنگ اور رسائی کے مقامات میں اضافہ کرے۔

گوتیرس نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ بھاری سامان کی نقل و حمل کے لیے زمینی راستہ سب سے زیادہ موثر اور مفید ہے۔ انہوں نے بات پر زور دیا کہ امداد کے داخلے کے لیے انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

گوتیریس نے غزہ میں جنگ کے عالمی اثرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی ہے اور فلسطینیوں کے وقار پر روزانہ حملے عالمی برادری کے لیے اعتبار کا بحران پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری روس میں دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھائے

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت اور بھوک غزہ کے باشندوں کو ستا رہی ہے اور مزید کسی بھی حملے سے فلسطینیوں، قیدیوں اور علاقے کے لوگوں کے لیے حالات مزید خراب ہوں گے۔

ساتھ ہی گوتیریس نے غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور پٹی میں مصائب کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ایک اور تناظر میں گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے بہت سے کارکن مارے گئے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ایجنسی کے لیے مسلسل تعاون کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

قبل ازیں گوتیرس نے مصر کی جانب سے رفح کراسنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ رفح میں ٹرکوں کی لمبی قطاریں کھڑی تھیں جب کہ دوسری طرف قحط کا شکار لوگ بھوکےپیاسے مررہے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button