مشرق وسطی

اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہیں آنا چاہئے، انصاراللہ

شیعہ نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے یمن کے مسائل میں سعودی کردار کے بارے میں ریاض کے پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے غلط پروپیگنڈے کے ذریعے یمن کے حقائق تحریف کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ سعودی عرب کے پروپیگنڈے میں نہ آئے اور یمن کے سلسلے میں غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے اس سے قبل کہا تھا کہ یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ جارح ممالک جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں اور وہ صنعا کا بین الاقوامی ایرپورٹ کھولنے سے گریز اور ایندھن و غذائی اشیا کے حامل بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پہنچنے سے بدستور روک رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر سعودی اتحاد نے کبھی اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا اور اس کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جاتی رہی جبکہ سعودی اتحاد کو یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button