دنیا

غزہ میں غذائی قلت کے باعث سنگین صورت حال پیدا ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی غزہ کے لیے امدادی تنظیم نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ کے باعث غزہ کی پٹی کی سنگین صورتحال کے بارے میں خبردار کیا۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے آگاہ کیا کہ غزہ میں غذائی قلت کو روکنے کے لیے وافر مقدار میں مستقل امداد کی ضرورت ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نسل کشی کی جنگ میں اسرائیلی فوج کی مدد کی ہے، مائیکروسافٹ کا اعتراف جرم

اس تنظیم کے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ انسانی امداد پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، غزہ میں غذائی قلت عروج پر ہے اور یہاں زندگی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

آنروا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل طب خدمات میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے ادویات اور امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے کہا: غزہ میں امداد کے داخلے کے حوالے سے اسرائیل کے اقدامات ناکافی ہیں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button