دنیا

اقوام متحدہ کا ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا خیرمقدم

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کی جوہری معاہدے میں واپسی کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان استنبول میں متوقع جوہری مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف ایران اور عراق ایک ہی مورچے میں کھڑے ہیں، السودانی

ایک بیان میں ترجمان نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ فریقین مشترکہ جامع ایکشن پلان کی طرف واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر بھی شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ غزہ کے عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم کردہ انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔

دوجاریک نے مزید کہا کہ غزہ کے علاقے دیر البلح پر اسرائیلی بمباری نے حالات کو مزید ابتر کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی فراہمی کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ الجزیرہ نے ایرانی سرکاری ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ تہران نے یورپی درخواست پر انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ جوہری مذاکرات کے ایک نئے دور کے انعقاد سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button