مشرق وسطی

روس کی صدارت میں ایران اور برکس کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، قالیباف

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ روس کو برکس کی صدارت ملنے کے بعد ایران اور تنظیم کے تعلقات پہلے سے مستحکم ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمانی سربراہ محمد باقر قالیباف نے 10ویں برکس پارلیمانی فورم کے موقع پر ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر وومین ویلنٹینا ماتویینکو کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں کاریسالیس بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران ماتووینکو نے کہا کہ ماسکو نے ایران کی برکس میں شمولیت کی حمایت کی تاکہ تنظیم کے مختلف شعبوں میں ایران کو فعالیت کا موقع مل سکے۔

انہوں نے مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر مسعود پزشکیان دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button