مشرق وسطی

انڈر گراؤنڈ میزائل اور ڈرون کمپلیکسز کا جلد افتتاح کیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز :سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ جنگی مشقوں کے دوران زیرزمین میزائل اور ڈرون کمپلیکسز کا افتتاح کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی حالیہ دفاعی مشقوں کے دوران میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے لئے جدید کمپلیکس کا افتتاح کیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے بتایا کہ ”پیامبرِ اعظم 19” فوجی مشقوں کے دوران میزائل اور ڈرون سٹیز کا افتتاح کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جنوبی ایران میں ایک زیر زمین میزائل ذخیرہ گاہ اور ایک بحری جہازوں کے لئے کمپلیکس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے خلاف یمن کی بڑی کارروائی، امریکی طیارہ بردار جہاز کو 2 میزائل اور 4 ڈرون سے نشانہ بنایا

انہوں نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ 18 سے 23 جنوری کے دوران خلیج فارس میں ایک بڑی جنگی مشق کرے گی جبکہ 11 جنوری کو آبنائے ہرمز میں اسمارٹ ٹریفک کنٹرول کی مشق کی جائے گی جس میں تقریبا 300 جنگی جہاز حصہ لیں گے۔

27 جنوری کو تقریبا 2,000 فوجی اور سول بحری جہازوں کی شرکت کے ساتھ سب سے بڑی بحری پریڈ کا انعقاد ہوگا۔ اس موقع پر شہداء کے ناموں سے منسوب دو نئے جنگی جہاز "بہمن باقری” اور "رئیس علی دلاوری” بھی نیوی کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

جنرل نائینی نے مزید کہا کہ 10 جنوری کو دارالحکومت تہران میں ایک اور جنگی مشق کا انعقاد کیا جائے گا جس 1,10,000 بسیجی جوان حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے کسی بھی بڑے اور پیچیدہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران نے داخلی طاقت اور عوامی حمایت کے بل بوتے پر روایتی اور نفسیاتی جنگوں اور سازشوں کا مقابلہ کیا ہے۔

ترجمان نے صیہونی حکومت کے خلاف کیے گئے وعدہ صادق 1 اور 2 آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی وسیع دفاعی طاقت کا محض ایک چھوٹا سا مظاہرہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button