پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی جارحیت کے خلاف منفرد احتجاج، مسجد مورچے میں تبدیل

علامہ سید جواد نقوی نے خود لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور خطبہ جمعہ کیلئے اپنے منبر کو ’’جنگی مورچے‘‘ میں تبدیل کرکے ہاتھوں میں اعصاء کی بجائے کلاشنکوف اٹھا کر خطبہ دیا

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے آج بھارت کے خلاف یوم احتجاج کی کال دی تھی۔ جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ علامہ سید جواد نقوی نے خود لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور خطبہ جمعہ کیلئے اپنے منبر کو ’’جنگی مورچے‘‘ میں تبدیل کرکے ہاتھوں میں اعصاء کی بجائے کلاشنکوف اٹھا کر خطبہ دیا۔ ترجمان تحریک بیداری کے مطابق علامہ سید جواد نقوی کے اس اقدام کا مقصد بھارت کو پیغام دینا تھا کہ وطن کے دفاع میں ہماری مساجد بھی ہمارے مورچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاؤ ماتا کا پجاری یاد رکھے ہم نعرہ تکبیر والے ہیں، علامہ ریاض نجفی

ترجمان تحریک بیداری کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اور متحد ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے سمیت دیگر طیاروں اور ڈورنز کی تباہی سے بھارت کو سبق مل گیا ہو گاکہ اس کا واسطہ کسی عام قوم سے نہیں پڑا بلکہ یہ ایک غیور اور بہادر قوم ہے، جو اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button