پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں پاکستانی شیعہ جبری طورپر لاپتہ

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات کے قبلہ اوّل پر قابض اسرائیلی ناجائز حکومت کے ساتھ بڑھتے برادرانہ تعلقات کے بعد یو اے ای میں مقیم شیعہ مکتب فکر کے پیروکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقائدہ آغاز کردیا گیاہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 250کے قریب شیعہ افراد کو اماراتی خفیہ اداروں نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ اغواءہونےوالوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔

تفصیلات کےمطابق عربوں اور صیہونیوں کی یاری کے ثمرات اب ظاہر ہونا شروع ہوگئےہیں،دبئی ، ابوظہبی ، شارجہ اور متحدہ عرب امامرات کی دیگر تمام سات ریاستوں میں شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے بدترین کریک ڈاؤن کا آغاز جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارا ت کے خفیہ اداروں نے اسرائیلی ایماءپر دبئی، ابوظہبی ، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں مقیم پاکستانی نژاد شیعوں کے خلاف سخت آپریشن کے دوران 250کے قریب شیعہ افراد کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت یواے ای میں مقیم پاکستانی شیعہ شدید خوف وحراس کے عالم میں ہیں،یواے ای میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ متاثرہ شیعہ افراد کی کسی قسم کی مدد کرنے سے گریزاں ہے۔

متاثرہ شیعہ خاندانوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاکر یواے ای میں جبری طور پر لاپتہ کیئے گئے پاکستانیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستانی شیعہ شہریوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں بھی مقیم ہے جو اپنی معاشی ضروریات کے حل اور مختلف شعبہ جات میں خدمات کی غرض سے دہائیوں سے وہاں رہائش پزیر ہے ۔یہ پاکستانی شیعہ سالانہ اربوں روپے کا ذرمبادلہ بھی پاکستان منتقل کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button